بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ نے مشرق وسطیٰ کےلیے امن فارمولا دے دیا۔
مناما ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کےلیے دو ریاستی حل کی طرف بڑھنا ہوگا، دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آئے گا۔
بحرینی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فی الحال دو ٹوک بات کرنے کا وقت ہے۔ خطے میں امن کےلیے امریکی کردار ناگزیر ہے۔
شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ نے حماس اور اسرائیل میں یرغمالیوں کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور عورتوں کو رہا کیا جائے۔ حماس بھی اسرائیلی بچوں اور خواتین کو رہا کرے۔
بحرینی ولی عہد نے کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ بحرین فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے۔
شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال ناقابل برداشت ہے، فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں انتخابات کروائے۔
Comments are closed.