ہفتے کے روز بحرین میں قومی اسمبلی کی ایوانِ زیریں کے 40 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابات میں میونسپل کونسل کے 30 اراکین بھی منتخب کیے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں 561 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 107 خواتین بھی شامل ہیں۔
بیرون ملک مقیم بحرینی شہری منگل سے ہی ووٹنگ شروع کرچکے ہیں، غیر سرکاری تخمینے کے مطابق 15 ہزار تارکین وطن حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سنہ 2002 میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا دور حکمرانی شروع ہونے کے بعد سے یہ اب تک کے ساتویں انتخابات ہیں۔
Comments are closed.