بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرالکاہل میں عجیب الخلقت مچھلی دریافت

سائنس دانوں نے بحرالکاہل کی ہزاروں فٹ گہرائی سے ایسی نایاب مچھلی دریافت کی ہے جس کے سر کا اندرونی منظر واضح نظر آتاہے۔

مچھلیوں کے سر میں جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ ’ناک‘ کا کام لیتی ہے۔

سر کے پچھلے حصے میں، خاصے اندر کی طرف اس مچھلی کی آنکھیں ہوتی ہیں جو اس کے شفاف سر میں رکھی ہوئی دو گولیوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

بحیرہ بیرنگ سے لے کر جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندروں میں پائی جانے والی اس مچھلی کو اپنی ان ہی عجیب و غریب آنکھوں کی وجہ سے ’’بیرل آئی فش‘‘ کہا جاتا ہے۔

یہ دو ہزار سے ڈھائی ہزار فٹ کی گہرائی میں، ان مقامات پر پائی جاتی ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.