اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو کل بجٹ پیش کرنا ہے مگر ان کے پاس اکثریت ہی نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ گیس کی قیمت بڑھانے جا رہے ہیں، ان کا پورا پوسٹ مارٹم ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ تحریکِ انصاف نے کرنا ہے، 2 ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی ہوں گے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل بجٹ اجلاس ہو گا یا پہلے کی طرح ہو گا؟
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ کل اجلاس ہو گا یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں، یہ جتنے مرضی کیس بنا لیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ صوبۂ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔
Comments are closed.