امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ ہے، حکومت نے عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے، بجٹ میں سود کی ادائیگی کیلئے بہت بڑی رقم رکھی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افسوس ہماری حکومت نے ماضی سے سبق نہیں سکیھا، حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ بنایا ہے۔ سودی بجٹ اور سودی نظام کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے پٹرول مہنگا کرکے عوام کو رُلا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت بھی یہی کام کر رہی تھی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاہور میں بھی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بند کمروں میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے دوستی اور تجارت کی بات کرنے والے بزدل لوگ ہیں۔
Comments are closed.