بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجٹ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کابینہ کو بجٹ کے نکات پر بریفنگ دے رہے ہیں، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہاز شریف نے حکومتی اتحادیوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، حکومتی اتحادیوں کا اجلاس دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی پر بات ہو گی، اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.