اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

بجٹ منظوری میں وزیراعلیٰ سندھ کی حمایت شامل تھی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ 24-2023ء کی منظوری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی حمایت شامل تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ کی منظوری میں وزیر اعلیٰ سندھ کی حمایت شامل تھی، ان کے اعتراضات کو دور کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف کو دی گئی وارننگ پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) میں اتفاق رائے سے بجٹ منظور ہوا تو اب اعتراض کیوں؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے کچھ منصوبوں میں فنڈز میں اضافہ کروایا، کابینہ میں بھی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کےلیے 80 ارب روپے میں سے زیادہ تر رقم سندھ حکومت کی دی گئی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ بینک سے پونے 2 ارب ڈالرز کا پراجیکٹ منظور کروایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.