صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ غلطی خوب وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز کے پی اسمبلی میں صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا۔
بجٹ تقریر کے دوران تیمور سلیم جھگڑا نے گلا خشک ہونے پر پانی پیا مگر بے دھیانی میں تیمور سلیم جھگڑا پانی کی بوتل کا ڈھکن واپس بوتل پر لگانے کے بجائے ہاتھ میں تھامے ہوئے مائیک پر لگانے لگ گئے۔
اس ویڈیو کو خود تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔
اُن کا اپنی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ وائرل ہو گئی ہے اس لیے میں بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کر سکتا ہوں‘۔
تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم سب کے کچھ خاص لمحات ہوتے ہیں، یہ لمحہ انمول تھا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے کے پی اسمبلی میں 1 ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ کو ’خوددار بجٹ‘ کا نام دیا گیا۔
Comments are closed.