ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا۔

آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جا رہا ہے۔

اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ آئندہ مالی سال میں 5.1 فیصد رہے گا، بجٹ خسارے کا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد کا تخمینہ ظاہر کیا گیا۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف کا تخمینہ 9.2 ٹریلین مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ٹیکس کی مد میں 7.2 ٹریلین روپے جمع کیے جا سکتے ہیں، ایف بی آر آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ 8.6 ٹریلین روپے کا ہدف مقرر کرنا چاہتا ہے۔

اگلے مالی سال کے دوران شرح نمو 3.4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 21 فیصد مقرر کرنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 8 ارب ڈالرز مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.