ملک میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیپرا بھی رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے جس پر نیپرا اب سماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ہے جس کے تحت 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے جبکہ201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق 301 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے 6 روپے 50 پیسے اور 400 سے 700 یونٹ والوں کے لیے ساڑھے 7 روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
Comments are closed.