بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کے 37 دن کے بل دن دیہاڑے ڈکیتی ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 ماہ میں 36 اور 37 دن کے بجلی کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی کے مترادف ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں کے اسکینڈل پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس پر حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی ایجاد ہے؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں کے ذریعے بھی کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.