وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ میں بدقسمتی سے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور میں چیمبر آف کامرس کے ارکان سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط ہونے کے ساتھ گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بجلی چوری بھی بہت ہوتی ہے، پوچھتا ہوں یہ بجلی چوری کون کرتا ہے؟
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، ہمیں بنیادی اسٹرکچر میں اصلاحات لانی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 3 ارب ڈالرز کے قرض بڑے بڑے بزنس ہاؤسز لے گئے، وہ جواب دیں کہ برآمدات میں کتنی بہتری کی۔
Comments are closed.