پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، فی یونٹ 2 روپے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔
شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے گردشی قرضوں میں 116 فیصد اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار ہر ماہ گردشی قرضوں میں 33 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہے، ان کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔
Comments are closed.