ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔
ڈسکوز کی درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔
ڈسکوز کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔
دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔
Comments are closed.