منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق نئے اضافے سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24روپے 82 پیسے تھا۔

نیپرا نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا، بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کیپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

نیپرا نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً 45 روپے کا ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کا فی یونٹ اوسطاً 50 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.