پشاور اور خیبر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردِ عمل کے پیشِ نظر پولیس نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو سیکیورٹی فراہم کر دی۔
خیبر پختون خوا کے آئی جی نے پشاور اور خیبر سرکل میں پیسکو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیسکو کے تمام فیڈرز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تمام متعلقہ ایس پیز کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ پیسکو کے دفاتر کی سیکیورٹی کی نگرانی متعلقہ ایس پیز خود کریں گے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر عوامی ردِ عمل کے پیشِ نظر پیسکو نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی تھی۔
پیسکو کی جانب سے چیف کیپیٹل سٹی پولیس کو خط لکھ کر 7 سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا تھا کہ خیبر سرکل، حیات آباد ٹو، تاج آباد، لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں پولیس فورس دی جائے۔
Comments are closed.