بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، کراچی راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔
ادھر راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پشاور میں مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو ناقابلِ برداشت کہا اور حکومت سے ریلیف مانگا۔
گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔
نارووال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی پر احتجاج کیا۔
Comments are closed.