آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے کمرشل بِلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے، تاجر برادری آج کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھے گی۔
دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف 2 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments are closed.