بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کی پیداوار 22 ہزار، طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار جبکہ طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ جن علاقوں کے رہنے والے مکمل بل ادا کر رہے ہیں ان میں لوڈ شیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہوگی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اس وقت 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے، 15 جون کو 650 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں آجائے گی، نیو کلیئر پاور پلانٹ 2 سے بھی 1100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے کی درآمد شروع کردی ہے، تریموں میں چوتھے ایل این جی پلانٹ کو بھی جلد بنائیں گے، ملک میں 84 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.