سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ وفاق کو سستی بجلی دیتا ہے، بدلے میں وفاق مہنگی بجلی عوام کو دیتا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ 8 سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء تک ادائیگیاں کریں گے۔
صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیپرا نےاپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed.