بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
ایک روپے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 100 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت بڑھانا ضروری نہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے تین روپے تک اضافہ متوقع ہے جو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔
بجلی کی قیمت میں متوقع اضافے کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کا مہنگا ہونا ہے، وجہ جو بھی ہو صرف ایک روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 100 ارب روپے سے زیادہ بوجھ منتقل ہوتا ہے۔
وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر ابھی تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سماعت ہونا بھی باقی ہے۔
گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار 7 روپے91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.