ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

بجلی کی قیمتیں بڑھیں گی، اطلاق جولائی سے ہوگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ  (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بجلی کی قیمتوں اور پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں اضافے کی تصدیق کردی۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا، انہوں نے کہا کہ کچھ چھپانا نہیں چاہتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہمیں کچھ چھپانا نہیں چاہیے، کون سا ملک صرف بجلی کی مد میں 1300 ارب کی سبسڈی دیتا ہے، پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر مہینے ڈھائی، ڈھائی روپے بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کے ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے، کس کا دل کرتا ہے بوجھ ڈالنے کا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.