بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہو گا۔

اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

نگراں وزیرِاعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے…

اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہو گی۔

بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔

نگراں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام چار بجے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.