بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ضلع خیبر میں مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا اور مین گیٹ توڑ کر گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے۔
جمرود گرڈ اسٹیشن کے سامنے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تین روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
جمعہ کو سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کا مین گیٹ توڑا اور زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور ہنگامہ آرائی کی۔
بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرین کے احتجاج کے باعث جمرود میں پاک افغان شاہراہ تین روز سے جبکہ لنڈی کوتل میں دو روز سے بند ہے۔
مظاہرین نے جمرود گرڈ اسٹیشن کے سامنے ڈھول بجایا اور گانے بھی گائے۔
Comments are closed.