سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے کی وجہ بتا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اعداد و شمار بتاتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 2301 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں بلکہ مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔
Comments are closed.