جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بجلی چوری، بقایات وصولی مہم میں 46 ارب وصول کرنے کا دعویٰ

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری اور بقایات وصولی مہم کے دوران 46 ارب وصول کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے کہا کہ 7 ستمبر سے اکتوبر تک بجلی چوری اور بقایاجات وصولی مہم کے دوران 46 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ابھی تک 9 ارب روپے وصولی کی گئی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 10 ارب روپے وصولی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 9 ارب روپے کی وصولی کے ساتھ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) دوسرے نمبر پر ہے۔

راشد لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ بجلی چوری اور بقایات جات وصولی مہم کے دوران اب تک 29 ہزار 541 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں محکمے کے 20 ملازم بھی شامل ہیں جبکہ افسران سمیت 272 ملازمین کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.