
ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف 5 ہزار 193 ایف آئی آرز درج کرائی جاچکی ہیں۔
راشد لنگڑیال کے مطابق گزشتہ 2 دن میں90 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں 560 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.