سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ روپے کی وصولی کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام، بلوں کی ادائیگی بہتر بنانا اور ڈیفالٹرز کو پکڑنا ہے۔
راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ 6 اکتوبر تک 13ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.