وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے مقامی ذرائع پر کام کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان ذرائع میں پن بجلی، کوئلہ، شمسی توانائی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی ایندھن کی درآمد کم کرنے میں مدد دے گی، اس بجلی سے ٹیرف کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں بھی مدد گار ہو گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا، کے 3 منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100 میگا واٹ بجلی شامل ہو چکی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے 3 کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔
Comments are closed.