حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے بجلی مہنگی کرنے پر حکومت سے سوال پوچھ لیا۔
ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے قرضوں کو بجلی کی بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟
بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ حکومت کا بجلی مہنگی کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دیا تھا۔
حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمت میں8 روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بم بن کر گرا ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل میں عام آدمی کی مالی حیثیت بھی سامنے رکھنی تھی۔
Comments are closed.