ملک میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، پہلے مرحلے میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا جائے گا۔
یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہوجائے گی اور بجلی کا فی یونٹ 16 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 20 روپے 41 پیسے ہوجائے گا۔
یہی نہیں بلکہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی اور بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23 روپے 91 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے بجلی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا اور پھر بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed.