اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3.23روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی
نیپرا نے بجلی صارفین پر335ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3روپے 23پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ۔ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا،فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3روپے 23پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔
Comments are closed.