سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی پر کہنا ہے کہ حکومت تمام بجلی کمپنیوں کو ملا کر بھی کے الیکٹرک سے کم سبسڈی دے رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے جبکہ دیگر تمام 7 تقسیم کار کمپنیاں 158 ارب روپے کی وفاقی سبسڈی لے رہی ہیں۔
راشد لنگریال کا کہنا ہے کہ بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیاں وفاق سے کوئی سبسڈی نہیں لے رہیں، میپکو 43 ارب، گیپکو 18 ارب اور حیسکو 35 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پیسکو کو 18 ارب اور ٹیسکو کو 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت سیپکو کو 13 ارب اور کیسکو کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
راشد لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسکو، لیسکو اور فیسکو وفاق سے سبسڈی نہیں لے رہیں۔
Comments are closed.