وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی بل جمع نہ کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انوار الحق نے کہا کہ احتجاج کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہر ایک کو پُرامن احتجاج کا حق ہے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ قانون ہاتھ میں لے لیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے ہیں آپ آئیں ہم آپ کی بات سنیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام ڈویژن میں لوگ بجلی کے بل جمع نہیں کروا رہے۔
چوہدری انوار الحق نے استفسار کیا کہ اگر بل جمع نہیں کروائے جائیں گے تو حکومت کے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟
Comments are closed.