منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

بجلی بلوں سے متعلق نگراں وزیراعظم کی گفتگو کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بجلی بلوں سے متعلق نگراں وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ یہ مسئلہ نہیں ہے۔ نگراں وزیراعظم نے اس مسئلے پر اظہار ہمدردی کیا تھا اور اس کے حل کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت مالیاتی اداروں سے کیے معاہدوں کی خلاف ورزی کیے بغیر عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ 

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی صحافیوں سے 31 اگست کی ملاقات اور گفتگو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.