hookup Millerton hookup Middletown Delaware glasgow hookups casual encounter hookups hookup Mansfield Center dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باپ کے ہاتھوں 7 دن کی بیٹی کے قتل پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا میانوالی میں باپ کے ہاتھوں سات دن کی بیٹی کے قتل کے واقعے پر موقف سامنے آگیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بیٹی پیدا ہونے پر طعنے، طلاقیں اور قتل ہونا بہت افسوسناک اور بد ترین جہالت ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سانحہ میانوالی بہت دکھ دینے والا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نسل بیٹی سے چلی، بیٹی اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

 مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اس نعمت پر فخر کرنا چاہیے اور اللّٰہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

پولیس ملزم کو جلد سے جلد پکڑنے کے بس دعوے ہی کررہی ہے۔ بچی کے نانا کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر اپنی نواسی کے قاتل کو معاف نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب ملزم نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، 72 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بھی  ملزم پکڑا نہیں جاسکا۔

بچی کے نانا کی مدعیت میں ملزم شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم تین روز بعد بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

بچی کے نانا کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ وہ اپنی نواسی کے قاتل اور داماد ملزم کو کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.