باٹا پور سے اغواء ہونے والی نیلم شہزادی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق شوہر ایک ماہ قبل بیوی کو قتل کرچکا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر کے مطابق نیلم شہزادی کو شوہر وہاب خان نے ایک ماہ قبل گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے مقتولہ کو اپنی 6 ماہ کی بیٹی سمیت میرپور آزاد کشمیر ملنے کے لیے بلایا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے بیوی کو قتل کر کے لاش ہوٹل میں پانی کی ٹینکی میں چھپادی اور بیٹی لے کر لاہور آ گیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کے انکشاف پر میرپور ہوٹل سے مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی ماں نے ایک ماہ تک بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
Comments are closed.