جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی چیئرمین پی ٹی آئی ابھی بری نہیں ہوئے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ابھی بری نہیں ہوئے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

لاہور میں عطا تارڑ نے ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بالکل غیر جانبدار ہے، جس نے تمام سیاسی جماعتوں کو بلایا اور سنا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن ٹھیک نہیں کرائے اور سارے گلے شکوے الیکشن کمیشن سے ہیں، ہم الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے کا اختیار دیتا ہے، اڈیالہ جیل میں قید موصوف کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ریاست سے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ انتخابات کو متنازع بنانا غلط بات ہے، جب سیاسی جماعتوں کو اعتراض نہیں تو کسی اور کو کیوں اعتراض ہے؟ فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کئی سال الیکشن کمیشن میں پڑا رہا تو کیا اس کے خلاف بات کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.