پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سوئپ کرے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ہوئی، کیسے کاغذات نامزدگی منظور ہوسکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیسے شریف خاندان کے افراد کو یوں صاف کیا جارہا ہے؟ الیکشن میں آئیں ان کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ چوتھی بار پھر ملک کو لوٹنے آئے ہیں ان کو ملک لوٹنے نہیں دیں گے
لطیف کھوسہ نے کہا کہ دو سے تین کروڑ نئے ووٹرز بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔ 8 فروری کا الیکشن دھرتی کو لوٹنے والوں اور دھرتی کا وقار بڑھانے والوں کے درمیان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آپ جمہور کو حق دینے کو تیار نہیں۔ پارٹی کو نشان دینے پر تیار نہیں۔ پارٹی نشان چھین لینا ووٹر سے اس کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔
Comments are closed.