سابق صدر آصف زرداری نے قائد اعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے۔
بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بانی پاکستان کا فلسفہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا فلسفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غیرمسلم شہریوں کے لیے بھی محفوظ ملک بنایا، ان کے نظریہ کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین بنایا۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان مضبوط بندھن ہے۔
Comments are closed.