کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوسکتی، بانی ایم کیو ایم پر ملک میں قتل وغارت اور بدامنی کے متعدد کیسز ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، نواز شریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سےعلاج تو کرایا نہیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے، شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نواز شریف بھی آجائیں، نواز شریف نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اپنی شکل دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، آٹا چور، چینی چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، آصف زداری صاحب! اب ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے، آصف زرداری نے کہا لاہور میں ٹینٹ لگانے جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعو کیا، طالبان نے یقین دہائی کرائی ان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ بالواسطہ رابطے ہیں، براہ راست نہیں۔
Comments are closed.