سندھ ہائی کورٹ نے بانیٔ ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت وکیل کو مزید تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے ملتوی کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ درخواست (پیر کو) گزشتہ روز سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آج صبح سماعت کی۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بانیٔ ایم کیو ایم پر کس پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے؟ وہ حکم نامہ دکھائیں۔
درخواست گزار کے موجود نہ ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ پٹیشنر کہاں ہے؟ بتائیں کہ اس کے پاس کیا اتھارٹی ہے کہ وہ کسی اور کے لیے درخواست دائر کرے؟
عدالتِ عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار اپنے لیے تو کچھ نہیں مانگ رہا، جس کے لیے مانگ رہا ہے ان کا اتھارٹی لیٹر کہاں ہے؟
پٹیشنر کی طرف سے ایڈووکیٹ خالد ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نثار پنہور کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا ہے، عدالت کو اس کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
ایڈووکیٹ خالد ممتاز سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ کس دفعہ کے تحت ہائی کورٹ کے پاس سوموٹو لینے کا اختیار ہے؟
عدالتِ عالیہ نے وکیل کو مزید تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Comments are closed.