گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو بھولے نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں قائدِ ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی عیادت کے لیے ان کے گھر آمد کے موقع پر کیا۔
انھوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے بیٹے علی اکبر خان کی عیادت کی اور کہا کہ پاکستان کے بانیوں کی اولادوں کو ہم نہیں بھولے ہیں۔
کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو یہ کراچی بنانے میں بھی ایڈمنسٹریٹر اور ان کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ ملا ہے، لیکن سندھ کی حکومت نہیں چاہتی کہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک مضبوط ترین حکومت ہے، ہماری گزارش ہے کہ سندھ حکومت وزیراعظم کا ساتھ دے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم سب کے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
Comments are closed.