روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے انڈونیشیا کے صوبے بالی پہنچنے کے بعد مجھے اسپتال لے جانے کی خبر سیاسی کھیل ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہوں، جی 20 اجلاس کے لیے تیار ہو رہا ہوں۔
دوسری جانب روسی وزیر ِخارجہ سرگئی لاروف کے انڈونیشیا کے صوبے بالی میں اسپتال لے جائے جانے کے حوالے سے بالی کے گورنر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
بالی کے گورنر نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کی طبیعت اب بہتر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف چیک اپ کے لیے اسپتال میں تھے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے صوبے بالی میں سترہواں جی 20 سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
2 روزہ جی 20 بالی سمٹ کل 15 نومبر کو شروع ہو گا اور 16 نومبر کو اختتام پزیر ہو گا۔
انڈونیشیا کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 سمٹ کی صدارت دی گئی تھی۔
Comments are closed.