احتساب عدالت اسلام آباد نے لیکویڈ نیچرل گیس(ایل این جی) ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ عدالت سے واپس جاتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے صحافی نے پوچھا کہاں جا رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا رہا ہوں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس زیر سماعت آیا۔
احتساب عدالت نے ریمارکس دیے فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے، ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 تاریخ کو سنایا جائے گا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل ظفر اللّٰہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
Comments are closed.