آپ کے بال آپ کی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہیں، اگر آپ نے اپنے بالوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کی ہے تو آپ خود کو پُر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ لہٰذا، اگرچہ سفارش نہیں کی جاتی ہے لیکن بہت سے لوگ اپنے بالوں کو صاف رکھنے کے لیے روزانہ دھونا پسند کرتے ہیں۔
ٹھیک ہے، اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر روز شیمپو کرتے ہیں تو آپ یہ ضرور پڑھیں۔ اگرچہ آپ اپنے بالوں کو روزانہ دھونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن آپ کے بالوں کو متاثر کرنے والے کیمیکلز کے منفی اثرات کا خوف ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
یہاں ماہرین نے آپ کے بالوں کی قسم کی بنیاد پر شیمپو کے روزانہ استعمال کے بارے میں اہم معلومات دی ہے۔
ماہرین آپ کے بالوں کی قسم کے لحاظ سے صحیح قسم کے شیمپو کا انتخاب کرنے کے لیے تجاویز بتا رہے ہیں۔
اگر درج ذیل حالات غالب ہوں تو آپ روزانہ شیمپو استعمال کر سکتے ہیں:
مختلف اقسام کے بالوں کیلئے مفید شیمپو:
خشکی کے لیے:
اگر آپ خشکی سے پریشان ہیں یا آپ کے سر کی جِلد کی قسم ایسی ہے جس میں خشکی ہونے کا خدشہ ہے تو آپ زنک پائریتھیون (Zinc pyrithione) یا 2 فیصد کیٹوکونازول (Ketoconazole) پر مبنی شیمپو استعمال کریں۔
طریقہ کار:
بال گِرنے کے مسائل کے لیے:
بار بار بال گِرنے کے مسائل کے لیے، آپ بیبی شیمپو آزما سکتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنے بالوں کو روزانہ دھونے سے گریز کریں۔ ایسے شیمپو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو خاص طور پر بالوں کے گِرنے کے مقاصد کے لیے ہوتے ہیں۔
چپکے ہوئے بالوں کے لیے:
اس قسم کے بالوں کے لیے ماہرین کہتے ہیں کہ پروٹین پر مبنی شیمپو آزمائیں، سلفیٹ فری شیمپو استعمال کریں۔
کلر ٹریٹڈ بالوں یا اسٹریٹ بالوں کے لیے:
اگر آپ کے بالوں کو رنگین کیا گیا ہے یا بالوں کو اسٹریٹ کیا گیا ہے، تو ان کے وہ لیے شیمپو استعمال کریں جو بازار میں دستیاب ہیں۔
آخر میں ماہرین نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے بالوں کو کنڈیشنر کریں، جڑوں کو نہیں۔ اگر آپ کے بال بہت زیادہ فریزی رہتے ہیں تو آپ زیتون کا تیل، وٹامن ای، بادام، ایوکاڈو اور ناریل کے تیل کا استعمال کریں۔
Comments are closed.