ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ملک میں روز بروز موسم سرد سے سرد ہوتا جا رہا ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافے نے گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔
خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، لیکن پہاڑوں پر جمی برف اور سرد ہواؤں نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت لیہہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کالام میں منفی 4، بابو سر میں منفی 3 اور استور میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہے گا۔
Comments are closed.