کراچی میں گزشتہ روز باغ جناح میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد ابھی تک میدان سے سامان ہٹایا نہیں جاسکا جبکہ میدان میں بڑی تعداد میں کچرا بھی موجود ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے بعد میدان سے تاحال کنٹینرز، کرسیاں اور مختلف جالیاں نہیں ہٹائی جا سکیں۔
اس کے علاوہ میدان میں بڑی تعداد میں پارٹی پرچم اور بینرز پھیلے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گراؤنڈ میں عوام پر لائٹ ٹاورز بھی گر گئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.