اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا یومِ عاشور پر کہنا ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے۔
حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے، حرمت دین کو توڑنے والی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج شہادت امام کا درس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں حق و صداقت کی بے مثال تاریخ پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.