بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

بارک اوباما نے مشیل اوباما کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اپنی اہلیہ مشیل اوباما کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بارک اوباما نے 59 سالہ مشیل اوباما کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم ہر دن روشن بنادیتی ہو اور کسی نہ کسی طرح بہتر نظر آرہی ہو۔

مشیل اوباما نے سابق صدر کی مبارکباد کا جواب محبت بھرے انداز میں دیا۔

سابق صدر کو جواب دینے کے کچھ دیر بعد مشیل اوباما نے سوشل میڈیا پر دیگر مبارکباد دینے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ بارک اوباما اور مشیل اوباما نے 1992 میں شادی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.